چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بیحد مشکور ہوں، وزیراعظم

0
182

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کیے۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لیے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے لیے پْرعزم ہوں۔