اسلام آباد (این این آئی) انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (آئی پی پی سی اے اے ایس) اور زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینٹولوجی نے بیجنگ میں ٹرم برادر ایڈمنسٹریشن کیلئے پاک چین مشترکہ تحقیقی کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ پر آئی پی پی سی اے اے ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لو یانہوئی اور یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریق پاکستان اور چین میں فصلوں کے کیڑوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مشترکہ تحقیقی مرکز قائم کریں گے۔ اس تعاون میں عام فصلوں کی بیماریوں کے لیے بیماریوں پر قابو پانے کی مربوط حکمت عملیوں پر ٹیسٹ، مظاہرے اور مشترکہ تحقیق شامل ہے۔ اس میں افرادی قوت کی تربیت اور تبادلہ پروگرام بھی شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن میں ڈویڑن آف ریسرچ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کے ڈپٹی ایگزیکٹو ٹیان ٹوتھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یو اے ایف کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی طرف سے یو اے ایف کی بنیادی صورتحال کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کپاس، ترشاوا پھلوں اور امرود جیسی فصلوں پر سفید مکھی کے اثرات جیسی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کیڑوں کے مسائل کے ساتھ پاکستان کے چیلنجز پر زور دیا۔ انہوں نے پھلوں کی مکھیوں، گلابی بول ورم اور سفید مکھی جیسے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...