اسلام آباد (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، سی پیک کی معیاری ترقی اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں سی پیک کے ذریعے مشترکہ خوشحالی میں حصہ ڈالنے والوں کے لیے ایک شاندار تعریفی تقریب میںپاکستانی حکومت نے سی پیک سے مشترکہ خوشحالی کا عزم پر سمندر پار چینیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بیرون ملک مقیم چینیوں کی جانب سے پاکستان میں کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سی پیک نے ایسی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہوں نے نہ صرف پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا اور بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا کیں، بلکہ دونوں کے درمیان ‘آہنی ‘ دوستی کو مزید بڑھایا۔ چین اور پاکستان، اور پاکستان اور جنوبی ایشیا میں گیم چینجر ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری اور غیر متزلزل حمایت پر چینی حکومت اور چینی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ سی پیک کی معیاری ترقی اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر 29 چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔شہباز شریف نے لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن (ایل او سی اے ) کے صدر لو و جیان شوئے کو سی پیک کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے لیے ایسوسی ایشن کے عزم کو سراہتے ہوئے ایک ایوارڈ پیش کیا۔ لوو نے گوادر پرو کو بتایا چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے، ایل او سی اے ہمیشہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے گا، جس سے دونوں معیشتوں کے لیے مزید مواقع اور صحیح فوائد حاصل ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...