مریم اورنگزیب کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک

0
291

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک دی ہے ۔ اپنے بیان میں سابق وزیراطلاعات نے عثمان خان کو صدر ، نائب صدر احمد نواز اور نوید اکبر چوہدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک دی ۔مریم اورنگزیب کی شاکر عباسی کو جائنٹ سیکرٹری،اصغرچوہدری کو سیکریٹری فنانس اور جاوید حسین کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب ہونے پر مبارک دی ہے ۔مریم اورنگزیب نے آسیہ انصر، صائمہ ملک، عائشہ ناز، جاوید نور، عبدالرزاق کھٹی، عاطف شیرازی اور نادر گورمانی کو گورننگ باڈی کا رکن ہونے پر مبارک پیش کی۔انہوںنے کہاکہ صحافی پارلیمنٹ کے وجود کا ایک اہم حصہ ہیں،پی آر اے پارلیمان کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں اور پارلیمان کے درمیان اشتراک عمل کو بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔