اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

0
128

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔اسپیکر نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے صدر ( عثمان خان) سیکرٹری (نوید اکبر چوہدری)، نائب صدر ( احمد نواز ) فنانس سیکرٹری ( اصغر چوہدری) سیکرٹری اطلاعات (جاوید حسین) جوائنٹ سیکرٹری (شاکر عباسی) سمیت گورننگ باڈی کے ممبران آسیہ انصر، جاوید نور، عائشہ ناز، نادر گورمانی، عبدالرزاق کھٹی، عاطف شیرازی اور صائمہ ملک کو مبارکباد دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب باڈی اور عہدیداران کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منتخب ہونے والے عہدیداران پر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا بھرپور اعتماد کا اظہار ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) پارلیمنٹ کی پریس گیلری کا اہم جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی پریس گیلری کے بغیر پارلیمان نامکمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ (پی آر اے) نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا پی آر اے کی نو منتخب باڈی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حقوق اور ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرنے میں پارلیمان کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) ملک کے سب سے اہم اور مرکزی آئینی ادارے کی اہم ایسوسی ایشن ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی اور گورننگ باڈی کے عہدیداران کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔