نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی بلوچستان میں انسداد منشیات کے مشترکہ آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

0
144

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد منشیات کے مشترکہ آپریشن پر مبارکباددی ہے۔وزیر داخلہ نے آپریشن میں 938 کلو گرام چرس ضبط کرنے اورمنشیات کی 15 فیکٹریاں تباہ کرنے پر تمام اداروں کو سراہا۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے اس آپریشن میں مقامی جرگے اور عمائد ین کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا۔نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کو ڈرگ فری ملک بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں سے کسی صورت نرمی نہ برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کونشہ کی لعنت سے بچانا ہو گا۔