سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

0
96

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے خالد مقبول صدیقی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں ۔اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کوصبر جمیل عطا کرے۔