واشنگٹن (این این آئی)امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور جنوبی افریقہ کا مقدمہ نقصان دہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ امریکہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی پشت پر پہلے کی طرح کھڑا رہے گا۔جان کربی نے حماس پر الزام عائد کیا کہ اس کے سربراہ یحیی السنوار نے جنگ کا آغاز کیا۔ اس لیے تمام فلسطینیوں کو السنوار کو سات اکتوبر کی جنگ کا ذمہ دار قرار دینا چاہیے، کہ السنوار نے پہلے سے موجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اسرائیلی جنگ کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ان کا امریکہ کے حوالے سے کہنا تھا ‘امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان پہنچانے کے لیے اپنے مشرق وسطی کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے اور بات چیت میں مصروف ہے۔غزہ کی جنگ کے بارے میں جان کربی نے کہا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران شہری جانی نقصان کو کم کیا جائے اور غزہ سے باہر تک جنگ کے پھیلا کو روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بعد از جنگ کے حالات کے لیے بات چیت کا بہترین وقت ہے، یہی وقت ہے جب بعد از جنگ غزہ میں حکومت سے متعلق امور کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ غزہ پر دوبارہ اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ اسی طرح ہم فلسطینیوں کی غزہ سے باہر کسی جبری نقل مکانی کی بھی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ بلکہ امریکہ فلسطینیوں کو اپنے غزہ میں گھروں میں محفوظ واپسی کا حق دینے کا حامی ہے۔جان کربی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کو بھی نئے سرے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بلکہ اس چیز کو مسئلہ فلسطین کے اہم حل کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی حکام کے ساتھ مکمل سرگرمی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ رابطے میں ہیں، اسی طرح امریکہ مشرق وسطی میں اپنے شراکت داروں کیساتھ پورے طرح رابطے میں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...