یوکرائنی صدرکاروس کیساتھ جنگ بندی سے انکار

0
130

ٹالن(این این آئی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ایسے وقت میں جنگ بندی کو مسترد کر دیاہے جب ان کا ملک روسی فوج کا سامنا کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے ایسٹونیا کے دورے کے دوران کہا کہ کریملن کی افواج یوکرین کی افواج کو شکست دینے کے لیے دوبارہ مسلح ہونے اور دوبارہ منظم ہونے کے لیے وقفے کا فائدہ اٹھائیں گی۔یوکرین کے میدان جنگ میں ایک وقفے کا مطلب جنگ میں وقفہ نہیں ہوگا۔ ایک عارضی وقفہ اس کے(روس)کے مفاد میں ہوگا اور بعد میں ہمیں کچل سکتا ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ ماسکو کو شمالی کوریا سے توپ خانے اور میزائل اور ایران سے ڈرون ملتے ہیں۔ 4 جنوری کو وائٹ ہائوس نے امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے کہا کہ روس نے شمالی کوریا سے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں اور وہ ایران سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔