اسرائیلی بمباری جاری، غزہ میں مزید 70افراد جاں بحق

0
118

تل ابیب(این این آئی) وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیںجب کہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھوی کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔