انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ مصر کے بعد ایک بڑے سرپرائز میں ذرائع نے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام اور استنبول میں مقیم محمود حسین سے شہریت واپس لینے کے ترک فیصلے کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ قائم مقام مرشد عام محمود حسین کو گذشتہ چند دنوں کے دوران شہریت واپس لینے اور ذاتی پاسپورٹ کی منسوخی کا علم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک حکام نے انہیں اس کی وجہ نہیں بتائی۔ شہریت واپس لے لی اور ان سے کہا کہ وہ ذمہ دار حکام سے بات کرنے اور اصل وجہ جاننے کے لیے ایک وکیل مقرر کرے۔ محمود حسین نے استنبول میں اپنا ایک اپارٹمنٹ بیچ دیا ہے۔ وہ اس وقت اخوان کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی پوزیشن کا مطالعہ کر رہے ہیں کہ آیا ترک حکام کے ساتھ مسئلہ حل کرنے کے لیے بات کرنا ہے یا رہائش کے لیے کسی دوسرے ملک کی تلاش کی جائے۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں اخوان کے مرشد عام نے صدر ایردوآن کے دورہ مصر کے بعد ترک سرزمین چھوڑنے کی تیاری شروع کی ہے۔ان میں میڈیا کے اراکین اور اخوان کی حسم موومنٹ کے اراکین کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے تعلیمی اراکین بھی ملک چھوڑنے لگے ہیں۔تین سال قبل اخوان کے اندر اختلافات مزید گہرے ہو گئے تھے اور استنبول فرنٹ کی جانب سے محمود حسین کو گروپ کا قائم مقام مرشد عام مقرر کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد یہ دو محاذوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ ایک کی قیادت ابراہیم منیر کے پاس تھی جو 4 نومبر کو انتقال کر گئے تھے، جبکہ لندن فرنٹ نے ڈاکٹرصلاح عبدالحق کو اپنا مرشد عام مقرر کیا تھا۔مصر اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی اور سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کا باضابطہ اعلان کرنے کے مہینوں پہلے ترکیہ نے اخوان اور اس کے ارکان کی ترکیہ کی سرزمین میں رہائش پذیر سرگرمیوں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔
مقبول خبریں
ٹی ٹوئنٹی دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیکر...
سڈنی(این این آئی)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0ـ2...
احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنیکی کوشش، یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں...
لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ24 نومبر کو احتجاج کی کال...
کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا،وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین...
لندن ( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام
لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد...