اسلام آباد(این این آئی) نگران حکومت نے سرکاری سیکیورٹیز پر سابق دور کے مقابلے میں67فیصد کم قرضے لیے۔ترجمان وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ نگران حکومت نے بیشتر قرضہ اصل زراور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کیلئے لیا، اس دوران توجہ مالی استحکام پر رہی۔ترجمان کے مطابق نگران حکومت کو پالیسی ریٹ کی 22فیصد شرح ملی،نگران حکومت نے قلیل مدت میں داخلی قرضوں کا پروفائل بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی، سابق دورمیں سرکاری سکیورٹیز پر قرضوں کا حجم 5831ارب، نگران دورمیں1896ارب رہا۔مالی خسارہ فنانس کرنے کیلئے قرضے طویل المدت ڈیٹ سکیورٹیزکی طرف موڑے، پالیسی ریٹ سے3تا 4 فیصد کم شرح پر قرضے لیے ، میچوریٹی کی اوسط مدت تین سال کی۔ترجمان کے مطابق سابق دور میں انویسٹمنٹ بانڈز اور سکوک کے ذریعہ 2524ارب لیے گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...