اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سر دار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہونے والے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اعلان کیا کہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کیلئے کل 291 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک مسترد ہو گیا اور اس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر دار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔راجا پرویز اشرف نے نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے عہدے کاحلف لیا۔واضح رہے کہ ایاز صادق 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ وہ 2013 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کوشکست دے کر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔حلف اٹھانے کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکرشپ کے لیے اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور اتحادی رہنماں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اعتماد پر سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت حسین، متحدہ قوومی موومنٹ (پاکستان )کے خالدمقبول صدیقی اور دیگر کا بھی شکرگزار ہوں۔ایاز صادق نے کہا کہ تیسری بار اسپیکر کاعہدہ ملنے پرنواز شریف کا شکرگزار ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...