لندن(این این آئی)برطانیہ میں مسلمان عام طور پر اشیائے خوردو نوش کی خریداری سے پہلے ان کی پیکنگ پر حلال لکھا ہوا دیکھنا لازمی سمجھتے ہیں مگر اس رمضان کے آغاز پر ان مسلمانوں نے مارکیٹوں میں شاپنگ سے پہلے یہ بھی یقینی بنانا چاہا ہے کہ وہ جو بھی چیز خرید رہے ہیں وہ کس ملک سے تیار ہو کر یا پیک پو کر آئی ہے۔ یہ اہتمام برطانیہ کے مسلمانوں نے مقابلتآ پہلی بار زیادہ جوش و جذبے سے کیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہاں مقیم مسلمان رمضان المبارک کے دوران عام طور پر افطاری کے لئے پھل اور مٹھائیاں استعمال کرتے ہیں۔ ان پھلوں میں کھجوروں کو بطور خاص شامل رکھا جاتا ہے۔ بلکہ کہنا چاہیے کہ افطاری کے اہم ترین لوازمے کے طور پر کہ کھجور کا افطاری کے لئے استعمال سنت نبویۖ ہے۔ اس لئے سحر و افطار میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے وابستگی کا ثواب بھی حاصل کرتے ہیں۔اس سال رمضان شروع ہوتے ہی کھجوروں کی خریداری تو بڑھ گئی مگر اس احتیاط کے ساتھ کہ یہ کھجوریں کس ملک سے برطانیہ آئی ہیں۔ واضح رہے اسرائیل ان ملکوں میں شامل ہے جہاں سے کھجوریں در آمد ہو تی ہیں۔ اسرائیل سے آئی ہوئی کھجوروں کا بائیکاٹ برطانوی مسلمانوں نے اپنے لئے لازمی قرار دے رکھا ہے۔ اسرائیل سے کھجوروں کی درآمد سالانہ بنیادوں پر تیس ہزار ٹن کی جاتی ہے۔ جس کی مالیت تقریبآ دس ملین ڈالر ہے۔ اس مرتبہ ان اسرائیلی کھجوروں سمیت بہت ساری دوسری چیزوں کی طرح ایک نئی پیش رفت ہے۔دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی غزہ میں اسرائیلی جنگ میں اکتیس ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت اور 23 لاکھ کو بے گھر کرنے کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...