مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے مسلسل جاری رہنے کی قیمت اسرائیلی کمپنیوں کو بھی ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اسی جنگ کی وجہ سے اسرائیلی توانائی کے ساتھ دو ارب ڈالر کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی کمپنی نے اس امر کی تصدیق بھی کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق توانائی کمپنی کے حصص اسرائیل میں بھی آٹھ فیصد گر گئے ۔BP Plc اور متحدہ عرب امارات کی ریاستی توانائی فرم نے اسرائیل کی NewMed Energy میں ایک بڑا حصص خریدنے کے لیے $2 بلین کی بولی کو معطل کر دیا، نیو میڈ کے ایک بیان کے مطابق معطلی ماحول میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال بنی ہے۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں ابراہم معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ جبکہ اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اس معاہدے کا اعلان ایک سال پہلے مارچ 2023 میں کیا گیا تھا۔یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد مالیاتی تعلقات کی نوعیت کی بلندی کا اشارہ تھا۔ کہ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔لیکن بعد ازاں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اس سلسلے میں مزید پیش رفت اور مذاکرات رک گئے۔ اب ماعہدہ معطلی کا اعلان بھی اسی جنگ کے سبب سامنے آیا ہے کہ اسرائیل میں بے یقینی کی صورت حال میں سرمایہ کاری کرنا کسی بھی کمپنی یا ملک کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 31272 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان قتل کیے گئے افراد میں دوتہائی عورتیں اور بچے ہیں۔ جبکہ 27 فلسطینی اب تک بھوک اور قحط سے مر گئے ۔ ان میں بھی بچے شامل ہیں۔ لیکن اسرائیل ہے کہ رمضان المبارک میں بھی جنگ بندی کرنے کو تیار نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...