نواز شریف نے پارٹی کو ازسرنومتحرک کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی

0
107

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو ازسرنومتحرک کرنے کے لئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی ، نواشریف کو حکومتی اورپارٹی عہدوں کو علیحدہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ۔ ذرائع کے مطابق رہنمائوں نے پارٹی قائد نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ وہ خود پارٹی صدارت سنبھالیں اورسیکرٹری جنرل کوبھی تبدیل کریں۔صدر اورسیکرٹری جنرل کے علاوہ دیگرعہدوں کا بعد میں جائزہ لینے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا آئندہ ہفتے سے ڈویژنز اورضلعی سطح کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ملاقاتوں میں اکثریتی رائے کو دیکھتے ہوئے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف مرکز کی بجائے پنجاب پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ہماری اصل حکومت پنجاب میں ہے، مرکز کا معاملہ شہبازشریف اوراتحادی دیکھیں گے۔