برسلز(این این آئی)نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے نیٹو کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی ذخیرے سے مزید ہتھیار یوکرین بھیجیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیٹو ہیڈکوارٹرز برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی درخواست پر جمعہ کو نیٹو یوکرین کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیٹو کے ممبر ممالک نیاپنے بجٹ کا کم از کم 2 فیصد دفاع پر خرچ کرنے پر راضی ہونے کے ساتھ ساتھ، نیٹو کے 32 رکن ممالک نے کچھ جنگی سازوسامان خریدنے اور ذخیرہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرین کو زیادہ سے زیادہ دینا صحیح فیصلہ ہے، چاہے اس کا مطلب یہ ہو کہ نیٹو کا اپنا ذخیرہ اب اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترتا۔اسٹولٹنبرگ نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کی حمایت کرنا اور روسی جنگی سازوسامان کو غیر فعال کرنے میں مدد کرنا ہماری اپنی سلامتی کو بھی مضبوط کرتا ہے۔نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ اس مطالبے کا مقصد یوکرین کی مزید فضائی دفاعی نظام اور توپ خانے کے گولوں کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ نیٹو یوکرین کونسل کا بھی یہی مقصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور نیٹو کے 32 رکن ممالک کے وزرائے دفاع جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ملاقات فزیکل ہوگی یا ویڈیو کانفرنس۔یاد رہے کہ زیلنسکی نے پہلے واضح کیا تھا کہ وہ نیٹو-یوکرین کے اس مشاورتی ادارے کا جلد اجلاس چاہتے ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ یوکرین کے عوام بہتر تحفظ کے حقدار ہیں۔اپنے اس پیغام میں وہ اسرائیل کے طیارہ شکن دفاع کا حوالہ دے رہے تھے جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایرانی حملے کو پسپا کیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ روس یوکرین پر بمباری کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...