واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہے کہ پاکستانیوں نیدہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے گئے اعلامیے میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے زور دیاکہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...