مدینہ منور ہ (این این آئی)پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی کے176 کے ذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جبکہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے717 لاہور سے آج صبح 10 بج کر 32 منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں کا لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔عازمین کو روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز تک پہنچایا گیا اور تمام سہولیت مہیا کی گئیں۔پہلی پرواز پی کے717 لاہور سے مدینہ کے لیے صبح 10بجکر 32 منٹ پر روانہ ہوئی، پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10منٹ پر 327 حجاج کے لیکر مدینہ روانہ ہوگی، ملتان سے پی آئی اے کی حج پرواز کل مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی، سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے پرواز 19مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی جب کہ سکھر سے براستہ کراچی حج پرواز جدہ کے لیے27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...