واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلینکن نے لبنانی حزب اللہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور اقتصادی بحران کے شکار لبنانی عوام کی قیمت پر دولت جمع کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں ان کے حوالے سے کہا گیا کہ حزب اللہ سے منسلک تین افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ حزب اللہ کی سرگرمیاں لبنان کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور اس کے شراکت دار لبنانی عوام کے مفادات سے زیادہ اپنے اور ایران کے مفادات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکا نے منگل کے روز ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے منسلک تین افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ نے حزب اللہ کے تین فنانسر عادل دیاب، علی محمد ضعون اور جہاد سالم علامہ پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے وابستہ ایک سیاحتی کمپنی دارالسلام جس کا مرکزی دفتر لبنان میں قائم ہے، پر بھی پابندیاں عاید ہیں۔وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے تین افراد اور ان کی کمپنی پر ایسے وقت میں پابندیاں عائد کی ہیں جب لبنان کی معیشت ایک غیر معمولی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ حزب اللہ لبنانی حکومت کے ایک حصے کے طور پراقتصادی اصلاحات کو روک رہی ہے۔وزارت خزانہ نے بیان میں مزید کہا کہ کاروباری افراد جیسے کہ آج جن کی شناخت کی گئی ہے حزب اللہ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں اور لبنان کے سیاسی اداروں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...