فائیو جی نیٹ ورک آپریشن سے امریکی شہریوں کیلئے ایئر لائنز کی پروازیں معطل

0
175

واشنگٹن(این این آئی)بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے بدھ کوفائیو جی نیٹ ورک چلانے کے منصوبے کے بعد امریکی شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز نے کچھ ہوائی اڈوں پر ففتھ جنریشن نیٹ ورکس کے آپریشن کی وجہ سے بروز بدھ سے تا اطلاع ثانی امریکی شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ۔کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس میں کہا کہ یہ فیصلہ امریکا میں فائیو جی موبائل سروسز کے منصوبہ بند آپریشن سے متعلق آپریشنل خدشات کی وجہ سے کیا گیا ۔ بیان میں مزید کہا کہ کمپنی نے بوسٹن، شکاگو، ڈلاس-فورٹ ورتھ، ہیوسٹن، میامی، نیویارک، آرلینڈو، سان فرانسیسکو اور سیٹل کے لیے پروازیں معطل کی گئیں۔ایمریٹس ایئرلائنز کے ایگزیکٹو نائب صدر عادل الرضا نے کہا کہ فائیوجی نیٹ ورک کے فعال ہونے سے طیاروں میں نیوی گیشن ڈیوائسز متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی مقامات کے لیے پروازوں کی معطلی عارضی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی شہروں کے لیے ہماری زیادہ تر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں