لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔لیگی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ سال 2020 میں بھی قائدِ حزبِ اختلاف کورونا کا شکار ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...