لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے ہم نے جتنے نمبرز پورے کرنے ہیں حکومت کے اس سے زیادہ لوگ انہیں چھوڑنے کیلئے تیار ہیں ،تحریک عدم اعتماد پہلے مرکز یا پنجاب میں لائی جائے گی اس حوالے سے اپوزیشن قیادت اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی ،ہم کسی امپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھ رہے ، ہمارا یہ مطالبہ ضرور ہے اورہم چاہتے ہیں کہ سیاست میں کسی امپائر کی انگلی نہیں ہونی چاہیے ،اگر اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں ہے تو وزارتیں کیوں بانٹی جارہی ہیں ، اراکین اسمبلی کو بلا کر حلقوں کے لئے دو سے تین ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کیوں دئیے جارہے ہیں ۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ،مجرم دندناتے پھر رہے اورحکومت کی کوئی پالیسی نہیں ، وزیراعظم پاکستان اس پر میٹنگ کریں کہ کراچی میں سینئر صحافی کوسڑک پر ڈاکوئوں نے شہید کر د یا، اس پر میٹنگ کی جائے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہو رہی ہے ، اس پر میٹنگ کی جاتی کہ محسن بیگ کو گرفتار کیا گیا تو اس کے بعد جج نے اپنے فیصلے میں کیوں لکھا کہ صحافی کے گھر پر ریڈ غیر قانونی تھا لیکن وزیر اعظم کے لئے اہم یہ ہے اور اس پر میٹنگ ہوتی ہے کہ اپنے سیاسی اور دوسرے مخالفین کو کیسے بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جائے ۔ منڈی بہائو الدین میں وزیر اعظم عمران خان نے جو تقریر کی اس پر لوگ پریشان ہیں کہ ملک کس طرف جارہا ہے اور وزیراعظم کا حال یہ ہے کہ وہاں پر انہوں نے انتہائی غیر مہذب انداز میں اپنے مخالفن کو مخاطب کیا اور گالیاں دیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...