مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو رکوانے میں مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد اشتیہ نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں شہید اورزخمی بچوں کی تصویر کو انسانیت کے ضمیر کو ہلانا ہوگا اور جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔انھوں نے غزہ میں شہید ہونے والے بعض بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل سے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اورقابلِ عمل فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ہم اس عالمی ادارے سے محض مذمت سے زیادہ کچھ چاہتے ہیں۔غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حرک الجہادالاسلامی کے درمیان سرحد پار تشدد کا بدترین سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے اتوار کوغزہ میں مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی،جواب میں فلسطینی تنظیم نے راکٹ باری کی تھی۔غزہ پرجمعہ کے روز اسرائیلی حملے کے آغاز سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ان مرنے والوں میں چھے بچے اور چارخواتین شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ سے اب تک ڈھائی سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیلی شہروں اور قصبوں پردرجنوں راکٹ داغے ہیں جس سے لاکھوں صہیونیوں کے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...