ماسکو(این این آئی)یوکرین کی سرحد سے متصل بیلگوروڈ پر یوکرائنی حملے میں 20سے زائد افرادہلاک ہوگئے،ادھریوکرین کی سرحد سے متصل بیلگوروڈ کے روسی گورنر نے کہا ہے کہ ان کا خطہ یوکرین کی حالیہ بمباری کے نتیجے میں مشکل دورسے گذر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بچوں سمیت سینکڑوں رہائشیوں نے حملوں کے بعد علاقے کا دارالحکومت چھوڑ دیا ہے جس میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے ماسکو میں ایک نمائش کے دوران کہا کہ بیلگوروڈ کا علاقہ مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید حملوں اور گھروں کی تباہی کے خطرے کی وجہ سے سرحد کے قریب اسکولوں نے فاصلاتی تعلیم کی طرف رخ کر لیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...