ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاو?س نے جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان جو کہ بالی ووڈ کے بڑے اور انتہائی مشہور اسٹار ہیں، ان کی اسی شہرت کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ اور انکے بینر تلے کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر جعل ساز افراد موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ وہ کسی طرح مشہور افراد کے نام کا فائدہ اٹھائیں۔ اسی لیے سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ کسی بھی نئی فلم کے حوالے سے وہ جعلی ای میلز پر توجہ نہ دیں، کمپنی کے مطابق اس جرم کے ارتکاب کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ نہ بجرنگی بھائی جان کے اداکار اور نہ ہی پروڈکشن کمپنی اس وقت کسی بھی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے اور نہ ہی کمپنی نے کسی کاسٹنگ ایجنٹ کو مستقبل کی فلموں کے لیے ہائر کیا ہے۔ لہٰذا لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی ای میل یا پیغام پر توجہ نہ دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں بھی اسی ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو اس حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...