کراچی (این این آئی)پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کی ہیں۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے اپنے فیشن برانڈ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ میں جاذب نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کے پیلے جوڑے اور گیندے کے پھولوں میں تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا کہ کیا یہ ان کی رسم مایوں کی تصاویر ہیں۔تاہم مداحوں کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے ماورا حسین نے خود ہی واضح کر دیا کہ یہ ان کے مایوں کی نہیں بلکہ ڈرامہ کی شوٹ سے لی گئی تصاویر ہیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں۔اداکارہ کی واضاحت کے باوجود بھی بعض مداح ان کی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...