کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سْپر اسٹار ماہرہ خان نے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعووں کی تردید کردی۔چند ماہ قبل دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بحث و مباحثے کے امریکی پلیٹ فارم ریڈٹ پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔ماہرہ خان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نہ ہی وہ ماں بننے والی ہیں، نا تو وہ کسی او ٹی ٹی سیریز سے دستبردار ہوئی ہیں، جس کے بعد اب ان کی یہ تردیدی خبر بھی سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2007ء میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009ئ میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔علی عسکری سے علیحدگی کے کئی سال بعد اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ سال اکتوبر 2023 میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...