عالمی برادی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی بند کرے،یورپی یونین

0
147

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور امریکی و اسرائیلی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں کیونکہ ان کے بھیجے ہوئے اسلحے سے بہت زیادہ لوگوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوزپ بوریل نے یہ مطالبہ گزشہ روز کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ کب تک یہ سنتے رہنا چاہتے ہیں کہ دنیا کے اہم رہنما اور وزرائے خارجہ یہ کہتے رہیں کہ غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔’ جوزپ بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کی مذمت کی کہ رفح سے دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو نکال دیا جائے۔ یورپی یونین کے رہنما طنزیہ انداہ میں استفسار کیا کہ ان فلسطینی بے گھروں کو رفح سے نکال کر کہاں بھیجا جائے۔ کیا انہین چاند پر منتقل کیا جانا چاہیے، اسرائیل ان فلسطینیوں کو کہاں بھیجنا چاہتا ہے۔