کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ آج کل لوگوں کو محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنا ہے، لوگ چاہتے تو ہیں کہ وہ کامیاب ہوں لیکن محنت نہیں کرنا چاہتے۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر عاطف اسلم کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں آنے والے نئے فنکاروں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مجھے غلط لگتا ہے تو میں اس پر سمجھوتہ نہیں کرتا، ایسے ہی اگر مجھے کسی کی شاعری میں کچھ غلط محسوس ہوتا ہے، لگتا ہے کہ کوئی ایسا لفظ ہے جو آپ کی شان میں گستاخی کے مترادف ہے تو وہ بالکل غلط ہے اور اگر میں نے کبھی کسی کی لکھی ہوئی ایسی شاعری گا دی ہے اور مجھے بعد میں اس کا احساس ہوا تو میں اللہ سے معافی مانگی ہے۔ایک اور سوال کے جوب میں انہوں نے موجودہ موسیقاروں اور گلوکاروں کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کو محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے دور میں بھی آٹو ٹیونر تھا، ہمارے وقت میں بھی تھا، یہ راتوں رات کامیابی کے لیے سہارا ہے۔ اب لوگوں کو محنت نہیں کرنی، مشہور ہونا۔ اب لوگوں کو طویل عرصیکی کامیابی سے مطلب نہیں وہ چاہتے تو ہیں کہ ان کی کامیابی دائمی ہو لیکن وہ محنت کو اہمیت نہیں دیتے اور یہ نہیں سمجھتے کہ اس کے بغیر کامیابی کی مدت طویل عرصینہیں رہے گئی۔عاطف اسلم کے مطابق تھوڑی دیر کی شہرت زیادہ دیر نہیں چلتی لیکن یہ بھی کوئی فارمولہ نہیں، اگر یہ ہی فارمولہ ہوتا تو ہر کوئی مشہور ہوتا۔ صرف اس کی ذات ہے جسے چاہئے شہرت دے اور جسے چاہئے ذلت۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...