مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحتیاب

0
343

اسلام آباد (این این آئی) ممتاز عالمِ دین مولانا طارق جمیل کو عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے مولانا طارق جمیل کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیکر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے خود بھی اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا بیحد مشکور ہوں، اور دعا گو ہوں کہ اللہ تمام مریضوں کو صحت کی نعمت سے نوازے۔’