اسلام آباد/لاہور( این این آئی)قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ،دونوںشہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے،چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچائو کے لئے سر جوڑ لیے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم پرتحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں،ابھی تک کی معلومات کے مطابق یہی کہہ سکتے ہیں کہ وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم پہلے56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی نئی قسم سے آگاہ ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...