لاہور (این این آئی ) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ دین سے دوری نے ہمارے لئے بے شمار مسائل پیدا کردئیے ہیں ، آج معاشرے میں جو برائیاں فروغ پارہی ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے صحیح طریقے سے دین پر عمل کرناچھوڑ دیا ہے جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ آرائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، مہذب معاشرے میں کسی کی عزتیں نہیں اچھالی جاتیں مگریہاں معاملہ بالکل برعکس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ معاشرے میں ہونے والی برائیوں میں کچھ نہ کچھ ہاتھ ہمارا ہے آج معاشرے کا ہر فرد صرف اپنی ذات کو ہی ٹھیک کرنا شروع کردے تو بہت ساری مصیبتوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میں زیادہ تر صوفیانہ کلام اس لئے پڑھتا ہوں کہ اس میں لوگوں کیلئے ایک سبق ضرور ہوتا ہے اور صوفی بزرگوں نے بھی معاشرے میں امن قائم کرنے کیلئے بہت خوبصورت کلام لکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن سے ہم سب کو اپنے آپ سے عہد کرنا چاہیے کہ ہم کسی دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود کو ٹھیک کریں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...