لاہور( این این آئی) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنرآزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ہر دور میں موسیقی تبدیل ہوئی ہے لیکن حقیقی اور اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں آیا اور وہ آج بھی موجود ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ۔ نئے گانے والوں پر تنقید نہیں کر رہی لیکن اگردیکھا جائے تو اکثریت ان لوگو ں کی ہے جنہوں نے باقاعدہ کوئی تربیت حاصل نہیں کی اور ایسے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کے رموز کو سمجھنا پڑتا ہے اور اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...