لاہور( این این آئی)اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ پرستاروں کی جانب سے جو داد ملتی ہے وہ فنکاروں کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، تمام تھیٹروں میں کام کیاہے لیکن الحمرا میں کام کرنے کی خواہش باقی ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہوں اورصرف لاہور ہی نہیں سارے پنجاب سے پرستار پرفارمنس دیکھنے آرہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب پرستار کسی فنکار کویہ بتاتے ہیں کہ وہ دوسرے شہر سے ان کی پرفارمنس دیکھنے آئے ہیں تو دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا ہے ،کسی بھی فنکار کو موقع پر داد مل جائے تو وہ اس کے لئے سب سے بڑا انعام ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے دو درجن سے زائد پشتو فلموں میں بھی کام کیاہے ، میری خواہش ہے مجھے اردو اور پنجابی فلموں میں بھی کاسٹ کیا جائے کیونکہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...