عینی طاہرہ یوم آزادی کی مناسبت سے دوسرا ملی نغمہ ریلیز کریں گی

0
219

لاہور( این این آئی)گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ 14اگست کی مناسبت سے ( جمعرات )کو روز دوسرا ملی نغمہ ریلیز کریں گی ۔گلوکارہ عینی طاہرہ نے دو روز قبل جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ” لبیک پاکستان ” ریلیز کیاتھا اور آج 10اگست کو وہ اپنا ووسرا ملی نغمہ ریلیز کریں گی ۔ عینی طاہرہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے وطن کی مٹی سے بڑا پیار ہے ،جشن آزادی کے حوالے سے دو ملی نغمے ریلیز کئے ہیں اور 6ستمبر کے حوالے سے بھی ایک ملی نغمہ تیار کیاہے جس میں پاک افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس ملی نغمے کو یکم ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔