Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
گوادرپورٹ ‘اقتصادی راہداری منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیاجائیگا‘ جنرل راحیل
وقت اشاعت: Saturday, 25 July, 2015, 11:42 GMT 16:42 PST

پنجگور: (این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبہ ہر قیمت پر اور ہر حال میں مکمل کیا جائے گا ۔ دشمنوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں انہیں خاک میں ملادیں گے ۔ گوادر پورٹ خطے میں اہم دفاعی بندرگاہ ہو گی۔منصوبے کی تکمیل کے لئے کام جاری ہے جب کہ اب تک 870 کلو میٹر میں سے 502 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جاچکی ہیں اور یہ سڑکیں گوادر کو ملک بھر سے ملائیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پنجگور کا دورہ کیا اورساتھ ہی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت زیرتعمیر سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے منصوبے پرفرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے کام کے معیارکو سراہا اوراہم قومی منصوبے کے لئے ایف ڈبلیو او کے جوانوں کی محنت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com