Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
پشاور :لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف میں جھڑپ ، ہاسٹل سیل کر دیا گیا
وقت اشاعت: Monday, 16 November, 2015, 12:07 GMT 17:07 PST

پشاور(این این آئی)پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہاسٹل خالی کرانے کے معاملے پر ہسپتال میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ نے ہاسٹل سیل کر دیا ۔ پیرامیڈیکس سٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کاا علان کر دیا ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پیرامیڈیکس سٹاف نے ڈاکٹروں کی جانب سے ہاسٹل پر مبینہ قبضہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین جب ہاسٹل ِخالی کرانے کیلئے بڑھے تو ڈاکٹروں نے پتھرا کیا جس سے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ شروع کر دی  ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا ۔ پیرامیڈیکس اور ڈاکٹروں کے جھگڑے سے ہسپتال میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔ مریض اور زخمی پیرامیڈیکس سٹاف رلتے رہے ۔ ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا ۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی ، ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے ہاسٹل سیل کردیا ۔ پیرامیڈیکس سٹاف نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ ڈاکٹروں کا ہڑتال جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ رات کو جنرل باڈی اجلاس میں کیا جائے گا ۔  

 
 
Click here to visit SuperWebz.com